تہران – ارنا – غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 28 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے
ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جمعے کو جنگ کے چار سو چھٹے دن بھی جاری رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مظلوم نہتے عوام پر تین بار وحشیانہ حملے ہوئے ۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 43 ہزار بے گںاہ عام فلسطینی شہری شہید اور 1 لاکھ 3 ہزار 490 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ اور منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ